2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

bijli chor

گزشتہ سال 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، دستاویزکے مطابق بجلی چور صارفین سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے گئے۔بجلی چوری کے خلاف 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،انسداد بجلی چور مہم کے دوران 62 ہزار 452 افراد کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے پہلے مرحلے میں پیسکو میں ڈی ایس او یونٹ قائم کر دیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے حوالے سے لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی مدد کے لیے سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس (رینجرز)، آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل ’’ڈسکو سپورٹ یونٹ ‘‘قائم کر دیا۔دستاویزات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر اس سپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس(رینجرز) اس کے شریک ڈائریکٹر (Co-Director) ہوں گے۔ڈسکو سپورٹ یونٹ کے دیگر ممبران میں ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے 18اور19گریڈ کے افسر، آئی جی پنجاب کی طرف سے نامزد کردہ گریڈ 18کے افسر(ایس پی)اور کمشنر لاہور کی طرف سے نامزد کردہ گریڈ 18کے افسر شامل ہیں۔

وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی ریپ ایکٹ آگاہی اور ٹریننگ سیمینار

Comments are closed.