مزید دیکھیں

مقبول

قائمہ کمیٹی ہاوسنگ اینڈ ورکس،بارہ ارب کا پروجیکٹ،غیر تسلی بخش جواب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی براے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں فیڈرل ہاوسنگ اینڈ ورکس کے حکام کو سیکٹر جی تیرہ اسلام آباد میں بارہ ارب کے پروجیکٹ کے حوالے سے غیر تسلی بخش جواب دینے پرسبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ کمیٹی رکن سینیٹر سیف اللہ ابرو نے کہا کہ پروجیکٹ چکلالہ ہائیٹس پرکام کیوں بند کیا گیا ہے؟ کیوں متعلقہ ٹھیکیدارسے ٹھیکہ لیکر اس کوکام سے روکا گیا؟ سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ جس کمپنی کی مشینری ہے اسے کام کرنے دیا جائے اور قوم کا وقت اورپیسہ ضائع نہ کریں۔

فیڈرل ہاوسنگ اینڈ ورکس کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جی تیرہ کشمیر ہائی وے اسلام آباد پرچارپروجیکٹس ہیں جنکی مالیت بارہ ارب روپے بنتی ہیں۔ کشمیر ایونیو اپارٹمنٹس پر چالیس فیصد کام ہوچکا ہے اور چکلالہ ہائٹس اپارٹمنٹس پر 1.36 فیصد کام ہی ہوا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا اس کمپنی کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے اور جس کمپنی کو ایک پروحیکٹ ملا ہواوروہ دوسراپروجیکٹ لینا چاہے تو پہلا پروجیکٹ اس سے واپس لیا جائے اور جس کمپنی نے تین سال ضائع کیے اسے دوسرا پروجیکٹ کیوں دیا گیا۔ بورڈ کو بھی سوچنا چاہیے اور پروجیکٹ دینے سے پہلے کمپنی کی کارکردگی دیکھنی چاہیے۔

حکام نے بتایا کہ سکائی لائن اپارٹمنٹس پروجیکٹ وزارت نے آریان کمپنی کے ساتھ جی وی کیا ہے اور یہ پروجیکٹ 2020 میں شروع ہوا تھا اور اسے 2023 میں مکمل ہونا تھا۔حکام نے مزید بتایا کہ اس پر26 فیصد کام ہوچک اہے اور کمپنی کے ساتھ معاملات پربات چیت جاری ہے۔ اس کے علاوہ لائف سٹائل ریزیڈینشیا پروجیکٹ بھی وزارت نے جی وی کیا ہے۔اور اس پروجیکٹ پر 9.9فیصد کام ہوچکاہے۔

میں کمیٹی کا چیئرمین ہوتا میں وزیراعظم کو پچیس سکیموں میں کرپشن کا بتاتا،سیف اللہ ابڑو
اجلاس میں سندھ میں پروجیکٹس کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ میں 123ملین روپے ان پروجیکٹس کیلئے جاری کیے جن پر 92 فیصد کام ہوچکا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابرو نے کہا کہ بتایاجائے محکمے نے لاڑکانہ،نواب شاہ اوراندرون سندھ میں کس کس سکیم کا دورہ کیا اور چھوٹی سکیموں کیلئے تین ماہ میں ٹینڈر نہیں دیئے لیکن پھراچانک ایک ماہ میں سکیم پر 90 فیصد مکمل کرلیا گیا؟۔اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ممبران قومی اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات منگوائی جائے۔ اس کے علاوہ ان تمام پروجیکٹس کادورہ بھی کریں کہ یہ پروجیکٹس دراصل زمین پرموجود ہیں بھی کہ یہ محض کاغذوں میں کام ہوا ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ جومعلومات ہمیں دی گئی اسکے مطابق جون کے ایک ماہ میں یہ پروجیکٹس مکمل کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پندرہ ماہ میں ہم پرکرپشن کاالزام ہے توبتائیں،اگر میں کمیٹی کا چیئرمین ہوتا میں وزیراعظم کو پچیس سکیموں میں کرپشن کا بتاتا۔

کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan