مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائیاں ،ایک خاتون سمیت 6 منشیات اور 6 گٹکہ فروش گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائیاں ،ایک خاتون سمیت 6 منشیات اور 6 گٹکہ فروش گرفتار، 1190 گرام چرس، 2650 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 54 لیٹر اور 102 بیگز دیسی شراب برآمد-
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپیکٹراللہ ڈنو پنہور اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ سب انسپکٹر محمد ہاشم سومرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کچی آبادی ٹھٹھہ شہر میں کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش صالع ملاح اور خاتون منشیات فروش ملزمہ غلام فاطمہ زوجہ صالع ملاح کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹھہ پر مقدمہ درج کردیا گیا.
ٹھٹھہ شہر میں کارروائیاں کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان رسول بخش عرف پپو میمن، عبدالمجید کنبھار کو 500 پیکٹ اور شمعون بھٹو کو 150پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹھہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 48/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ٹھٹہ۔مقدمہ نمبر49/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔مقدمہ نمبر50/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔
ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپکٹر اختیار علی پنہور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر شہر میں کارروائیاں کرکے 2 منشیات فروش ملزمان گل حسن عرف گل ماچھی کو 462 گرام چرس اور انور بارچ کو 478 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
مقدمہ نمبر 05/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 9-1(3)A نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ جھمپیر۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد علی پنہور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج علی محمد کاتیار میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 2 بدنام منشیات فروش ملزمان اقبال کاتیار اور صدیر کاتیار کو 54 لیٹر اور 80 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر 20/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔
ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر غلام علی لاکھو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت بروسر کالونی روڈ درگاہ معصوم شاہ کے قریب کارروائی کرکے 3 گھٹکہ فروش ملزمان رفیق میمن، شفیع محمد کاتیار اور غلام دستگیر کاتیار کو 2000 پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا
مقدمہ نمبر10/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔
انچارج پولیس پوسٹ ور اے ایس آئی راجا ظفر راجپوت بمعہ اسٹاف نے ور شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم اسحاق مسیح کو 22 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر10/2023 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھوڑاباڑی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں