12 برس بعد ہوں گی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں مدمقابل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ ديش کے درميان ٹي ٹوينٹي کرکٹ سيريز کا پہلا ميچ قذافي سٹيڈيم ميں کھيلا جاے گا۔ دونوں ٹيموں کي پريکٹس سيشن ميں شرکت سيريز کي ٹرافي کي رونمائي کردي گي۔
بنگلہ ديش کي ٹيم بارہ سال کے وقفے کے بعد پاکستاني سرزمين پر مدمقابل ہوگي۔ ميچ کے ليے بيٹنگ فرينڈلي پچ تيار کي گي ہے جس پر گھانس موجود نہيں ہے اس ليے اس بات کا امکان ہے کہ شاہقين کو چوکوں اور چھکوں سے بھري دونوں ٹيموں کي بارياں ديکھنے کو مليں گي۔ پاکستاني ٹيم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ميچيز جيت کر اپني نمبر ون رينکينگ برقرا ر رہے گا،سنئير کھلاڑيوں کي ٹيم ميں واپسي سے ٹيم مضبوط ہوئي ہے تمام کھلاڑي فارم ميں ہيں اور ہماري اسٹرينٹ بيٹنگ ہے جوکہ آٹھ نمبر تک جاتي ہے۔
بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
بنگلہ ديش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ کاميابي پر ہے سيکورٹي خدشات بنگلہ ديش ہي چھوڑ آئے ہيں يہاں کھيل کا اچھا ماحول ہے اس ليے کوئي مسلہ نہيں ہوگا ٹيم ميں شامل نئے کھلاڑيوں کے ليے ٹيم ميں جگہ بنانے کا موقع ہے۔ پي سي بي نے صوبائي حکومت اورسيکورٹي اداروں کے ساتھ مل کر سيکورٹي کے سخت اقدامات کيے ہيں ۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ ہفتے کو شیڈول ہے تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں