ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)12 گھنٹے سے زائد بجلی غائب،عوام بے حال ،تجارتی و تعلیمی سرگرمیاں متاثر
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میںبجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے سکون کردیا تجارتی تعلیمی سرگرمیاں بالکل متاثر ہوکر رہ گئی ہیں دفاتر سے تھکے ہارے ملازمین کی راتوں کی نیدیں اڑ گئیں ہیں،ٹھٹھہ و مکلی میں چند سالوں سے ہر موسم میں 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو کم نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے تعلیمی تجارتی سرگرمیاں تو متاثر ہوہی رہی ہیں اسکے ساتھ دفاتر سے تھکے ہارے ملازمین بھی سکون کی نیند نہیں سو سکتے ہیں ہر دو گھنٹے بعد بلا جواز دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر میں چوریاں بھی عام ہیں ،گرمی کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر بیٹھ کر راتیں گزارنے پر مجبور رہتے ہیں اور پانی کا بھی بحران اس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رہتا ہے گزشتہ ماہ حیسکو کی جانب سے شکایتی کیمپ مکلی میں لگایا گیا تھا جس میں حیسکو کے بالا حکام نے 12 گھنٹوں سے کم لوڈ شیڈنگ کرنے کا عوام کو یقین دلایا تھا مگر حیسکو افسران کے وعدے پورے نہ ہوسکے ٹھٹھہ مکلی کے عوام نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مکلی اور ٹھٹھہ میں کئی کئی سالوں سے لگے ٹرانسفارمرز تاریں فوری تبدیل کی جائیں اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو فوری کم کیا جائیے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے

Shares: