12 کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری

0
114
pcb

پی سی بی نے 12 کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیئے ہیں

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف لیگز میں شرکت کے لیے این او سی دیئے گئے ہیں،پی سی بی کی جانب سے ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث، محمد حسنین ،سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان کو این او سی جاری کیا گیا ہے

ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کے لیے 4 سے 28 جولائی تک، فخر زمان کو سی پی ایل کے لیے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک ،حارث رؤف کو ایم ایل سی کے لئے 5 سے 28 جولائی تک، محمد حسنین کو لنکا پریمیئر لیگ کے لیےیکم جولائی سے 21 جولائی تک این او سی جاری کیا گیاہے، محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کے لیے 4 سے 20 جولائی تک، محمد حارث کو لنکا پریمیئر کے لیے یکم جولائی سے 21 جولائی تک کے لئے این او سی دیا گیا ہے، سلمان علی آغااور شاداب خان کو ایل پی ایل کے لیے یکم جولائی سے 21 جولائی تک کے لئے این او سی جاری ہوا،شرجیل خان اور صہیب مقصود کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے 3 جولائی سے 13 جولائی تک کے لئے این او سی جاری کیا گیا جبکہ اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ کے لئے 23 جولائی سے 20 اگست تک اور زمان خان کو ایم ایل سی کے لیے 4 جولائی سے 28 جولائی تک این او سی جاری کیا گیا ہے.

Leave a reply