اسکول وین ڈرائیور نے 12 سالہ اسپیشل چائلڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ دیا

اسپیشل چائلڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ اسپیشل بچوں کے اسکول میں پیش آیا
0
129
crime

راولپنڈی : اسکول وین ڈرائیور نے 12 سالہ اسپیشل چائلڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر اسکول وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جو بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ویسٹریج میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق اسپیشل چائلڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ اسپیشل بچوں کے اسکول میں پیش آیا، اسکول واپسی پربچے نے بتایاکہ اس کے ساتھ وین ڈرائیور نے اسکول کے کمرے میں زیادتی کی، وین ڈرائیور ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی متاثرہ بچی حلیمہ فاطمہ کی عیادت کیلیے ڈی ایچ کیو سرگودھا اسپتال پہنچے اور والدین و متاثرہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیامحسن نقوی نے انتظامی افسران کو بچی کی ہر ممکن مدد کی فراہمی کی ہدایت کی بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات ہونا افسوسناک ہے، پنجاب پولیس بہترین اندازمیں کام کررہی ہے کوشش ہےکہ ملزم کو سخت سے سخت سزاملے، قانون پرعمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ملزم کوایسی سزادی جائےکہ کوئی دوبارہ ایسےجرم کا نہ سوچے،ساتھ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں –

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی عیادت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

Leave a reply