سی ٹی سکین کے دوران 12 سالہ لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرنیوالا گرفتار

0
88
aman rape

بھارت خواتین کے لئے محفوظ نہیں، بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں مغربی بنگال میں خواتین اور کمسن بچیوں کےساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

آر جی کار واقعہ کے بعد ہاوڑہ میں اسپتال کے عملے نے نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے،آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کو لے کر مغربی بنگال میں جاری احتجاج کے درمیان، ہفتہ (31 اگست) کی رات ہاوڑہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا ایک پریشان کن معاملہ سامنے آیا ہے،امن راج نامی لیبارٹری ٹیکنیشن نے اسپتال کے احاطے میں زیر علاج لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ اس واقعہ پر ہنگامہ آرائی کے بعد ملزم کو ہاوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔لڑکی جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اسکی عمر 12 برس ہے، لڑکی کے سینے میں درد تھی جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا، ہسپتال کی لیبارٹری میں سی ٹی سکین کے دوران مبینہ طور پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو ملزم کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ اس شخص نے لڑکی کو زبردستی بوسہ دیا اور لیبارٹری کا دروازہ بند کرنے کے بعد اس سے فحش باتیں کیں،ملزم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اور اپنی ’بے گناہی‘ کا دعویٰ کرنے کے لیے اپنی ماں کے نام کی قسمیں کھائیں، وائرل ویڈیو میں بچی کو کانپتے ہوئے اور پریشان حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے امان پر اس کی فحش ویڈیوز دکھانے اور اسے نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام لگایا۔

واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے احاطے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے اندرونی شکایات کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔پولیس نے امن راج کو گرفتار کر لیا ہے اور اب اس سے اس معاملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

واش روم میں خفیہ کیمرہ لگا کر طالبات کی 300 سے زائد فحش ویڈیو بنانیوالا گرفتار

بھارت میں خواتین اب سڑکوں پر بھی غیر محفوظ،ہراسانی کا واقعہ

بھارت کے ایک اور ہسپتال میں 15 سالہ لڑکی کاریپ

دوست نے دوست کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

بھارت،نرسنگ کی 19 سالہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

بھارت میں 70 سالہ خاتون سے 35 سالہ ملزم کی زیادتی

کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply