120سال پرانے منصوبے پر کب شروع ہو رہا ہے کام؟ وزیراعظم کریں گے افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 120سال پرانے منصوبے پر کل سے کام شروع ہوگا،وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں جلال پورایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے،تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور فواد چودھری شریک ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی نہر کا افتتاح کریں گے

دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل 7سال میں ہوگی، 48 ارب روپےلاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کیلئےقرض فراہم کرے گا،مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے کا ذریعہ بنے گی،سابق صدرایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا،منصوبے کے تحت ایک لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا، نہر سے جہلم، پنڈدادن خان اورخوشاب کے علاقے سیراب ہوں گے ،

وزیراعظم البرونی کالج پنڈدادن خان کے گراؤنڈ میں 26 دسمبر کو جلسے سے خطاب کرینگے،جلسہ کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوں گے.وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالہ سے متحرک ہیں،

Shares: