ڈیرہ مراد جمالی(آغا نیاز مگسی) :صوبائی وزیر ایریگیشن میر صادق عمرانی نےانکشاف کیا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں تعینات 1200 ملازمین مسلسل غیر حاضر، ماہانہ 3 کروڑ 62 لاکھ روپے گھر بیٹھے وصول کر رہے ہیں، کروڑ پتی افراد کو بیلدار کی معمولی پوسٹ پر بھرتی کیا گیا ہے
باغی ٹی وی : صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں تعینات 2100 ملازمین ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں مگر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جو کہ مجموعی طور پر ماہانہ 3 کروڑ 62 لاکھ روپے تنخواہ قومی خزانے سے مفت میں وصول کر رہے ہیں اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا –
میر صادق عمرانی نے کہا کہ ان میں کروڑ پتی افراد بھی شامل ہیں جن کو سابقہ حکومت میں بیلدار کی معمولی ملازمت پر بھرتی کیا گیا وہ ڈیوٹی کرنے کی بجائے ویگو اور ٹوڈی گاڑیوں پر سیر و تفریح کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو قانونی طریقے سے ملازمت سے فارغ کیا جائے گا-








