راجن پور: کچے میں آپریشن کا 12واں روز عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف بھرپور کارروائی

راجن پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار کنوراویس ) کچہ آپریشن اپڈیٹ // کچہ آپریشن بارہویں روز میں داخل آپریشنل کارروائیوں میں تیزی
تفصیل کے مطابق راجن پور میں کچہ آپریشن کے بارہویں روز عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف تازہ دم دستوں جدید لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بھر پور کارروائی۔پولیس کے تازہ دم دستوں کی چک عمرانی اور چک بیلے شاہ میں پیش قدمی جاری،دہشت گردوں کے ہمراہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ، چک کپڑا اور خیر پور بمبلی کے علاقہ میں دولانی اور لنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ خفیہ ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے، علاقہ میں سرچ آپریشن جاری۔ دولانی اور لنڈ گینگز کچہ میں سنگین وارداتوں کے روح رواں تھے۔ چک کپڑا اور خیر پور بمبلی کے علاقہ میں پولیس کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے تین مزید پکٹس قائم۔ تمام راستے و گزر گاہیں سیل اور دریا کے اندر کشتیوں پر گشت جاری کر کے سندھ کی جانب فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے مسدود کر دئیے گئے۔ انشاللہ بہت جلد ملزمان کا صفایا کرکے علاقے میں امن قائم کیا جائے گا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او محمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن موجود، تمام تر آپریشن کی مکمل نگرانی جاری۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں قائم پکٹس کے دوروں کا سلسلہ جاری۔ جوانوں کے ہمراہ سحری و افطاری کر کے جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ۔

Leave a reply