کویت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی جبکہ 21 افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔وزارت کے بیان کے مطابق شراب میں خطرناک کیمیکل میتھانول پایا گیا، جو سب سے پہلے بصارت پر حملہ آور ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کو نابینا یا کمزور نظر کا شکار بنا دیتا ہے۔ متاثرین کی اکثریت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن پر مشتمل ہے، جو تعمیراتی، گھریلو اور تجارتی شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کویت میں 1964 سے شراب کی درآمد اور 1980 کی دہائی سے شراب نوشی پر مکمل پابندی ہے، تاہم غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب کی خفیہ فروخت اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، جس سے اکثر غریب مزدور متاثر ہوتے ہیں۔ صحت ماہرین کے مطابق میتھانول جگر، دماغ اور بینائی کے اعصاب کے لیے مہلک زہر ہے۔

راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

ایمل ولی خان کی وزیراعظم سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے 42 ہندو یاتری ہلاک، 220 لاپتا

Shares: