کامونکی: 13 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا نے والے ملزم گرفتار

0
48
کامونکی-13-سالہ-بچی-کو-اجتماعی-زیادتی-کا-نشانہ-بنا-نے-والے-ملزم-گرفتار #Baaghi

کامونکی کے علاقہ بوپڑا کلاں میں 13سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بوپڑا کلاں کی 13سالہ رہائشی بچی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کی غرض سے گئی تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بچی کو اغواءکر لیا –

ملزمان نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں ملزمان بچی کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کرایا جس میں بچی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا-

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔

Leave a reply