پشاور میں زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندو میں 5 ماہ قبل 13 سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی بچی کو طبیعت ناسازی کے بعد اہل خانہ اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ایڈمٹ کیا تاہم وہ گزشتہ روز دوران علاج چل بسی۔

کندھ کوٹ :بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں …

پولیس کے مطابق واقعے میں زچہ و بچہ دونوں کی موت واقع ہوگئی، واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کے اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ پھندو میں درج کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،پولیس نے باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلاکر قتل کردیا

ادھر سرگودھا میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہےابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Shares: