پنجاب میں خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں دینی معلم نے نابالغ طالبہ کیساتھ زیادتی کی ہے،تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے کم سن طالبہ کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،اطلاع موصول ہونے پر سٹی رینالہ خورد پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا،ملزم قاری تنویر احمد کو 24 گھنٹے سے قبل ٹریس کرکےگرفتار کر لیا گیا،13 سالہ کم سن بچی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جامعہ مسجد اعظم ٹاؤن جاتی تھی،ملزم نے ڈرا دھمکا کر زیادتی کی،الٹراساؤنڈ کروانے پر بچی 7 ماہ کی حاملہ پائی گئی ،متاثرہ بچی کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم قاری تنویر احمد کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی اومحمد راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مہم نیور اگین کے تحت خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے
قبل ازیں لودھراں میں تھانہ قریشی والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،
11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے







