موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دیں

وہ یوٹیوب پر ہر وقت قتل کی ویڈیوز دیکھا کرتی تھی
0
44
elect

آج کل بچہ ہو یا نوجوان، موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتا ہے جسے والدین کی جانب سے منع بھی کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی سوشل میڈیا کے اس دور نے لوگوں کو موبائل کی ایسی لت لگوادی ہے جو چاہنے کے باوجود چھوٹ نہیں پاتی اہ کے پیش نظر بھارت میں ایک دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آئی جس میں13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دی تھی-

باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے ” بی بی سی” کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد کے رہائشی 56 سال ایک شخص کا کہنا ہے کہ ان کی 13 سالہ بیٹی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی سازش کرنا شروع کر دی تھی وہ چینی کےڈبے میں دوائی ملانے لگی تھی، اور روزانہ صبح جب ہمیں باتھ روم جانا ہوتا تو اس سے قبل وہ باتھ روم میں پھسلنے والی چیزیں پھینک دیتی تھی، وہ یوٹیوب پر ہر وقت قتل کی ویڈیوز دیکھا کرتی تھی۔

بی بی سی کے مطابق جب حالات قابو سے باہر ہونے لگے تو انہوں نے گجرات حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی 181 ہیلپ لائن ”ابھیام“ پر فون کرکے مدد طلب کی اہلکاروں نے ان کے گھر پہنچ کر والدین سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں جس میں معلوم ہوا کہ ان کی شادی کو 26 سال ہو چکے ہیں۔ شوہر کی عمر 56 سال تھی جبکہ اہلیہ 46 سال کی ہیں ان کے دو بچے ہیں، جن میں سے بیٹی کی عمر 13 سال اور بیٹے کی عمر سات سال ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

والد نے 181 ٹیم کو بتایا کہ ہماری ایک 13 سالہ بیٹی ہے، جو ہر روز ہماری تذلیل کرتی ہے، ہمارا کہنا نہیں مانتی۔ رات بھر جاگتی ہے، دن چڑھے تک سوتی ہے، سارا دن ٹی وی دیکھتی ہے، بغیر بتائے باہر چلی جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر ہمیں قتل کرنے کی دھمکی دیتی ہے وہ کہتی ہے کہ اسے گھر میں کوئی نہیں چاہیےوہ اکیلی رہنا چاہتی ہے وہ کہتی ہے تم یہ گھر میرے نام کر دو تم سب خودکشی کرو اور مر جاؤ میں یہ گھر بیچ کر بیرون ملک شفٹ ہونا چاہتی ہوں وہ گذشتہ 4 ماہ سے اسکول نہیں جا رہی۔ وہ اس وقت ساتویں جماعت میں ہے اتنی چھوٹی عمر میں بری صحبت میں پھنس گئی جب لاک ڈاؤن ہوا تو آن لائن تعلیم ہونے لگی اور آن لائن تعلیم کی وجہ سے میں نے اپنی بیٹی کو اسمارٹ فون دے دیا۔

بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہونگے،عاجز دھامرہ

انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف لڑکوں سے بات کرتی ہے چھپ چھپ کر لڑکوں سے ملنے بھی جاتی ہے۔ ہم سے بہت کچھ چھپاتی ہے۔ بہت سی چیزیں جو اس نے سیکھی ہیں وہ سیکھنے کے لیے نہیں۔ جب ہمیں اس بات کا علم ہوا تو میری بیوی نے اپنی بیٹی سے اسمارٹ فون لے لیا۔ آج دو ماہ سے اس کے پاس فون نہیں ہے۔ فون چھینے جانے کے بعد، اس نے گھر میں کھلے عام ہمیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور ہمیں مارنے کی سازشیں کرنا شروع کر دیں پتہ نہیں کہاں سے 100 اور 500 کے کرنسی نوٹوں کے بنڈل لاتی ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ اسے کون پیسے دیتا ہےوہ کہتی ہے کہ اپنی سہیلی کے گھر جا رہی ہے پانچ چھ گھنٹے بعد گھر لوٹتی ہے-

کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا

181 کی ٹیم کو 13 سالہ بیٹی کی کاؤنسلنگ کرتے ہوئے پتہ چلا کہ وہ پچھلے دو سال سے ایک لڑکے کی محبت میں مبتلا ہے، اس کی ملاقات سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام ایپ کےذریعےہوئی ایپ پراس کے 13 سے 14 مختلف اکاؤنٹس ہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکے کے ساتھ ہے اسے محبت اور جنسی تعلقات سے متعلق تمام چیزوں کی سمجھ ہے۔

اس نے کونسلنگ کے دوران کہا کہ میں اس لڑکے کو اپنی مرضی سے بلا لیتی تھی میں اپنی سہیلی کے گھر جانے کے بہانے اس سے ملنے جاتی۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ مجھے یہ سب نہیں کرنا چاہیے،جب سے مجھے موبائل ملا مجھے سب کچھ معلوم ہونا شروع ہو گیا۔ میرے اسکول اور میری سوسائٹی میں میرے محلے میں رہنے والی لڑکیوں نے مجھے اس بارے میں مشورے دیئے اور سمجھایااس کی بنیاد پر میں نے لڑکے کے ساتھ محبت کا معاملہ آگے بڑھایا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس

181 کی ٹیم نے بتایا کہ کونسلنگ کے دوران 13 سالہ لڑکی نے اپنی سہیلی کے بارے میں بتایا۔ تو ہیلپ لائن ٹیم نے پڑوس سے اس کی دوست کو بلایااس کی دوست نے کہا کہ وہ لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ تعلق میں ہے۔ دو تین سال پہلے وہ اس کے ساتھ رومانی تعلق میں تھا پھر ان کا بریک اپ ہو گیا اور پھر وہ لڑکا اس 13 سالہ لڑکی کے ساتھ تعلق میں آ گیا کونسلنگ کے دوران پتا چلا کہ دونوں لڑکیاں ایک 19 سالہ لڑکے سے رابطے میں ہیں جو انہی کے پڑوس میں رہتا ہے۔

181 کی ٹیم نے لڑکے کی شناخت حاصل کی اور اسے کونسلنگ کے لیے بلایا اس لڑکے کی کونسلنگ کے دوران پتہ چلا کہ اس کا دونوں لڑکیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں لڑکیوں کو غلط طور پر اکسایا جا رہا تھا۔

تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ٹیم نے تینوں کی ایک ساتھ کونسلنگ کی۔ تینوں کی کونسلنگ کے بعد انہوں نے اپنی غلطی مان لی اور والدین سے معافی مانگی۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Leave a reply