سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز 20 اور 21 نومبر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے۔ لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے ٹھکانے کو بھی مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں آپریشن کے دوران تین خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ تمام عناصر سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم مزید تیزی سے جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا

تیجس گرتے ہی ہندوستان ایروناٹکس لیمیٹڈ کے شیئرز ڈھائی فی صد تک گر گئے

Shares: