مانسہرہ کے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں طغیانی کے بعد پھنسے 1300 سیاحوں کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق پارک اور ملحقہ علاقوں میں موجود تمام سیاحوں کو نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ اپر کوہستان میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر گلگت میں دریائے گلگت کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ ترجمان جی بی حکومت کے مطابق نشیبی علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ چنار باغ کے اردگرد رہائشیوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

ایمل ولی خان کی وزیراعظم سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

نالہ بئیں اور دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب

Shares: