ویمن ایکشن فورم کی جانب سے صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق رپورٹ کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی جس میں سندھ بھر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران سندھ میں 133 خواتین کو قتل کیا گیا، جن میں سے 21 قتل غیرت کے نام پر ہوئے۔اسی مدت میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 36 خواتین نے خودکشی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل صرف دیہی یا قبائلی علاقوں تک محدود نہیں بلکہ کراچی جیسے بڑے شہروں میں بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ چاہے معاشرہ پڑھا لکھا ہو یا جاہل، خواتین کے حوالے سے سوچ میں کوئی فرق نہیں، مرد خواہ کسی بھی طبقے سے ہو، عورت کو ایک ہی نظریے سے دیکھتا ہے۔مقررین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے موجود قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، اور سزا کی شرح صرف 0.2 فیصد ہے، جو نظام انصاف کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک

مصروف شیڈول،پاکستان اور آئرلینڈ کی ہوم سیریز مؤخر

انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی شرط عائد

سڈنی ہاربر برج پر فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، شدید بارش میں ہزاروں افراد شریک

Shares: