لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ اغوا لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لڑکی کے والد اورتفتیشی افسر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،لڑکی کے والد نے تفتیشی افسر پر اغوا کا الزام عائدکردیا،عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کونئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا،
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ لڑکی نےپسندکی شادی کی ہے اب وہ اٹک بھاگ گئی ،یہ ہمارے ساتھ چلیں ہم لڑکی کو بازیاب کرواتے ہیں،لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کے ساتھ اٹک جانے سے انکارکر دیا،والد نے کہا کہ جس تفتیشی افسر نے ہماری بیٹی کواغوا کیا اس کے ساتھ کیسے جائیں؟
عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا.