(باغی ٹی وی رپورٹ )شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے جنوبی پنجاب میں 18 اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 اموات ہوئی ہیں۔
اوچ شریف سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان کی رپورٹ کے مطابق اوچ شریف کے قریبی علاقہ خیرپورڈاہا میں ا ور بہاولپورکے دیگرعلاقوں میں آسمانی بجلی گرنےسے 3 افراد جاں بحق ہوئےجن میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
گندم کی فصل میں کام کرتے ہوئے اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع دھنور کی رہائشی خاتون 22سالہ شاہینہ بی بی اور 70سالہ کریم بخش اور 25سالہ اقرا بی بی پر آسمانی بجلی گر گئی آسمانی بجلی گرنے سے 22سالہ شاہینہ بی بی موقع پر جانبحق ہو گی جبکہ کریم بخش اور اقرا بی بی شدید زخمی ہو گئے جیسے ریسکو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا

ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقہ بستی اللہ بخش کے قریب واقع بستی گدارہ میں ملک مجاہد گدارہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگیا،اسی طرح تحصیل جتوئی ہی علاقہ شہرسلطان میں 13سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،
راجنپور کے علاقہ فاضل پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا
رحیم یار خان میں 7 جب کہ بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں آسمانی بجلی سے تین، تین ہلاکتیں ہوئیں۔
ریسکیو کے مطابق رحیم یارخان کے گردو نواح کے علاقوں میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں اور میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ میاں بیوی گندم کی کٹائی کر رہے تھے اور بچے کھیل رہے تھےکہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے جبکہ ماڑی اللّٰہ بچایا میں ایک چرواہا اور خان بیلہ میں ایک کسان آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔
لودھراں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی موٹرسائیکل سوار خاندان پر گری۔ جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں، ماں بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چمن اور سوراب میں آسمانی بجلی سے دو ، دو ہلاکتیں ہوئیں جب کہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، پشین اور ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی سے ایک ایک ہلاکت ہوئی۔
صوبے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹوبہ اچکزئی میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی پہاڑی ریلوں میں بہہ گئی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
چمن میں آج تیسرے روز بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے، اولے پڑنے سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔








