بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ہے-
لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، فحش ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر کم عمر لڑکوں کو پھنسانے اور پھر فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے سرغنہ سخاوت کو پولیس نے دھر لیا،گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔
ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ …
پولیس کے مطابق ملزم عائشہ نام کی آئی ڈی کے ذریعے نوعمر لڑکوں سے رابطہ کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی بن کر میسج کیا اور وہ جھانسے میں آگیا ملزم نے ویڈیو کال پر طالب علم کی فحش ویڈیو بنا لی اور وہ بلیک میل کرنے لگا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش ویڈیوزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے-
۔