فیصل آباد کی اسپیشل مجسٹریٹ عدالت نے آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملکی و غیر ملکی 149 افراد کو آن لائن پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے ملزمان کے ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ترجمان سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار افراد میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ملزمان ایک بڑے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو عوام کو جعلی سرمایہ کاری اور منافع کے جھانسے دے کر کروڑوں روپے ہتھیا رہا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرین سے بھاری رقوم وصول کی گئیں جو بین الاقوامی چینلز کے ذریعے منتقل کی جا رہی تھیں۔حکام کے مطابق ریمانڈ کے دوران ملزمان سے مزید معلومات حاصل کر کے اس بڑے نیٹ ورک کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان
ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 119 افراد ہلاک، 173 لاپتہ
مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا
کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا اسکینڈل، دو ملزمان گرفتار
وفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کی حکمت عملی تیار