میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خان پورمہر میں چور پولیس چوکی سے متصل سکول سے 15 پنکھے چرا کر فرار
خان پورمہر کے قریب گاؤں موالی خان شر میں قائم مین پرائمری اسکول سے 15 پنکھے چوری ہو گئے،نا معلوم چور اسکول سے 15 پنکھے آسانی سے چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ اسکول کے ساتھ ہی پولیس پکٹ ہے.
پولیس انچارج پکٹ آفتاب ملک اس معاملے سے بالکل بے خبر نکلے ،علاقہ مکینوں نے فوری طور پر چوکی انچارج آفتاب ملک کو ہٹانے چوری شدہ پنکھے واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے