موٹروے پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر پچاس فیصد اضافی ٹول چارجز عائد کر دیے گئے ہیں، جو 15 جون 2025 سے لاگو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف موٹرویز پر گاڑیوں کے نئے ٹول ریٹس درج ذیل ہیں
کار کے لیے نئے ٹول ریٹس:
اسلام آباد تا لاہور (M-2): 1800 روپے
لاہور تا عبدالحکیم (M-3): 1200 روپے
پنڈی بھٹیاں تا ملتان (M-4): 1600 روپے
ملتان تا سکھر (M-5): 1800 روپے
ڈی آئی خان تا حکلہ (M-14): 1000 روپے
حسن ابدال تا مانسہرہ (ایکسپریس وے): 450 روپے
بھاری گاڑیوں کے لیے نئے ریٹس:
2 اور 3 ایکسل ٹرک (لاہور تا اسلام آباد): 7900 روپے
آرٹی کیولیٹڈ ٹرک: 10200 روپے
موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی چارجز ان گاڑیوں پر لاگو ہوں گے جن میں ایم ٹیگ نہیں ہوگا یا بیلنس کم ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور ڈیجیٹل سسٹم کو فروغ دینا ہے۔
فافن رپورٹ، پی پی 52 ضمنی انتخاب میں معمولی بے ضابطگیاں،مجموعی طور پر شفاف قرار
غزہ میں اسرائیلی حملے، امدادی مرکز کے قریب فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید
گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، 13 سالہ عالیہ جاں بحق، ملزم میاں بیوی گرفتار
تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادائیگی میں سب سے آگے، 499 ارب روپے جمع