باغی ٹی وی ،گوجرہ(عبدالرحمن نامہ نگار) نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتیں ،ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے ڈکیت گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
تفصیل کے مطابق گوجرہ میں ریلوے پھاٹک روڈ پرگوجرہ ذیشان پیراگون ٹریڈ کمپنی اینڈ محسن پی سی او کے نام سے ایک دکان پر دو مسلح ڈاکو جو کے موٹر سائیکل 125پر سوار تھے ان میں سے ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا انہوں نے ذیشان ٹریڈنگ کمپنی محسن پی سی او کی دکان پر آکر ڈکیتی کی جہاں انہوں نے مالک دکان محمد نوید سے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے اور اس دکان پر آئے ہوئے دوگاہکوں سے تین لاکھ روپے تقریباََ گن پوائنٹ پر چھین لیے اور ڈکیتی کی کامیاب وردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامیدکاندار سراپا احتجاج مقامی پولیس کارروائی کاآغاز کردیا ہے-

Shares: