خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں خراب نتائج پر صوبے بھر کے 15 اسکولوں کے پرنسپل معطل کر دیے ہیں۔
موصول ہونے والے 4 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے پرنسپلز میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوریوالہ اور ہری پور-2 کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح ہٹڑ، کرک، کوہاٹ-1 اور کوہاٹ-2 کے پرنسپل بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔مزید برآں، پشاور-2، مردان، شہباز عظمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولوں کے پرنسپل معطل کیے گئے ہیں، جبکہ تخت بھائی کے ایک اسکول اور ایک ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ اسکولوں کے نائب پرنسپل مزید احکامات تک اپنی موجودہ تنخواہ پر پرنسپل کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اگر کسی اسکول میں نائب پرنسپل موجود نہیں تو سینئر ترین ملازم (بی پی ایس 16/17) یا قائم مقام نائب پرنسپل کو یہ ذمہ داری دی جائے گی۔
پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ
روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب
سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان
8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان







