15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے کہا 15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے، عمران صاحب 16 ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کڑوڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے، مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اورعوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوگئی، آٹےکا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں
لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے رواں ماہ دوسری بار دیسی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ آٹا 10روپے فی کلو تک مہنگاکیا جا چکا۔آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کا دوٹوک موقف سرکار کے مقرر کردہ گندم کے نرخ1375روپے فی من صرف فلور ملز کو دستیاب جبکہ آٹا چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خرید کر سستے نرخوں پر آٹا فروخت نہیں کرسکتے ۔
وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔
صوبائی وزیر خوراک کی جانب سے موقف اختیار کیا جارہا ہے کہ پنجاب میں گندم کا کوئی بحران نہیں ، فلور ملز مالکان بحرانی کیفیت پیداکررہے ہیں سرکاری گندم کے اجرامیں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہورہی ،20کلو آٹے کا تھیلا 805روپے میں ہی فروخت کیا جارہا ہے
پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے کے خلاف لیگی رکن عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔کراچی میں گندم کی بوری 500 روپے مہنگی ہونے کے بعد 100 کلو گندم کی بوری 5200 روپے کی ہوگئی ۔شہر کے بعض علاقوں میں 10 کلو آٹا 660 سے 700 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بحران سے قبل 10 کلو آٹے کی قیمت 450 روپے تھی یعنی 5 مہینوں میں 10 کلو آٹا 250 روپے تک مہنگا ہوا ہے