کراچی میں کالے شیشوں والی سرکاری گاڑی نے کئی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، گاڑیوں کو سائیڈ ماری، 15 سالہ ڈرائیور کے سامنے ٹریفک پولیس بے بس ،بغیر کارروائی چھو ڑدیا ۔
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق کراچی کی شارع فیصل پر کم عمر لڑکا GSF-684 نمبر والی کالے شیشوں والی گاڑی چلا رہا تھا، نمبر گاڑی کے آگے تھا اور پیچھے سے گاڑی کی نمبر پلیٹ ہی نہیں تھی عبداللہ نامی 15 سالہ بچہ ڈرائیونگ کے دوران کئی موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارتا رہا اور کئی گاڑیوں کو سائیڈ دے کر ہوٹر بجاتا گاڑی دوڑاتا رہا، موٹرسائیکل گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مشتعل شہریوں نے لڑکے کو کسی طریقے سے قابو کیا تو ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے بھگانے کی کوشش کی، مشتعل شہریوں کے قانونی کارروائی کے اصرار پر مزید ٹریفک اہلکار طلب کر لئے گئے ٹریفک پولیس افسر آیا تو پولیس چوکی لے جانے کا کہا جہاں با اثر سرکار ی افراد آئے جنہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے سلام کر کے لڑکا چھوڑ دیا،ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ لڑکے کے خلاف چالان کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔








