وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام دیا
0
121

اسلام آباد: وفاقی وزرا کیلئے مسلم لیگ (ن) کے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں۔

باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے جن 15 رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کی فہرست میں شامل کئے ہیں ان میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف شامل ہیں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزا خواجہ، ریاض الحق اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں، اویس احمد لغاری، طارق فضل چوہدری، راجہ قمر الاسلام، رانا تنویر حسین کو بھی زیر غور فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بننے پر اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟بڑے نام سامنے آ گئے۔

تحریک انصاف نے حکومت سازی کے معاملے پر وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے لیکن ناکامی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا ہے،اپوزیشن لیڈر کیلئے بیرسٹر گوہر خان ،شیر افضل مروت اور علی محمد خان کے نام سامنے آ گئے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام دیا،شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے علیمہ خان سرگرم ہو گئیں، بیرسٹرگوہر خان بھی اپوزیشن لیڈر کیلئے فیورٹ ہیں ،پارٹی کی جانب سے علی محمد خان کا نام تجویز کیا جارہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Leave a reply