محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل کے دوران 15 سے 17 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، 14 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر میں بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ انہی ایام میں گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

14 سے 17 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پیر تا جمعرات پنجاب ، اسلام آباد راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ اور مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 جولائی کے دوران سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات نے مری، گلیات، مانسہرہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے اور مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Shares: