گوجرخان،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )15سالہ لڑکا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
تفصیل کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گھر سے جانے والا دسویں جماعت کا طالب علم عمیراحمد گوجرخان کے( خونی ڈیم ) میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر اوگاہون ڈیم سے کئی گھنٹے کی کوششوں سے ہفتہ کی شام پندرہ سالہ لڑکے کی نعش نکال لی گوجرخان کے علاقہ میں قائم اوگاہوون نامی ڈیم میں اس سے قبل بھی گوجرخان کے کئی نوجوان لقمہ اجل بن چکے ہیں نوجوان عمیر گھر سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گیا تھا اور گھر واپس نہ آسکا
Shares: