15 اگست سے نجی سکول کھولنے کا اعلان

0
82

قصور
15 اگست کو نجی سکو ل کھول دیئے جائینگے ہزاروں نجی تعلیمی ادارے بند، لاکھوں اساتذہ بے روزگار ہوچکے، ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیار ہیں
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پندرہ اگست سے ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر میں پچیس ہزار نجی تعلیمی ادارے بند جبکہ تین لاکھ ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ بچوں کا تعلیمی سال بھی ضائع ہو رہ اہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےںآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کیا۔ان کہنا تھا کہ اسوقت ملک میں کورونا کی صورتحال امید افزا ہے اور پنجاب میں تو کورونا کیسز نہ ہونے کے برابر رہے ہیں، اسی طرح ملک بھر میں حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کیسز کم ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جب ایس او پیز کے تحت ایک ماہ بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جانی ہے تو ایس او پیز کے تحت پندرہ اگست کو سکول کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اس حوالے سے پاکستان بھر کی نجی تنظیموں کے اجلاس میں بھی متفقہ فیصلہ کیا جا چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کی مسلسل بندش سے نجی تعلیمی ادارے تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں،عمارتوں کے کرائے ادا کرنا مشکل ہوچکاہے، تیس فیصد تک چھوٹے تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں ہزاروں اساتذہ اور ملازمین بے روزگار ہیں پانچ ماہ سے گھروں میں بیٹھے قوم کے معمار سخت مشکلات کا شکار ہیں، گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، ایسے میں حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے معاونت کرے۔

Leave a reply