سولہ دسمبر، پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکے کی اطلاع
سولہ دسمبر، پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکے کی اطلاع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے قریب کار پارکنگ میں دھماکے کی اطلاع ہے،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے،
دھماکے کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکا ہو سکتا ہے تا ہم کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے،
ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا ہے کہ دھماکہ رکشہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا،جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں.