16 ہفتے میں ایک دن بھی نواز شریف داخل نہیں رہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

16 ہفتے میں ایک دن بھی نواز شریف داخل نہیں رہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہیں اگر وہ بیمار ہوتے تو ہسپتال میں داخل ہوتے انہیں کوئی ایمرجنسی بھی پیش نہیں آئی

راجہ بشارت نے کہا کہ ہم نے 16 ہفتے ہم نواز شریف کو توسیع دے چکے ہیں، نوا زشریف 16 ہفتوں میں ایک دن کے لئے بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ عدالت کرے گی ہم نہیں،

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کبھی نواز شریف کے ابہر جانے کی حمایت نہیں کی،کسی اسپتال میں نواز شریف کا داخل نہ ہونے کا مطلب ہے کہ کوئی خطرہ نہیں، ہم نواز شریف سے مسلسل رپورٹس مانگتے رہے،نواز شریف کی صحت پاکستان میں بہتر ہو رہی تھی

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت بارے بڑا فیصلہ کر لیا

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا آپریشن 24 فروری کو ہونا ہے لیکن آپریشن نہیں ہوا، یہ بات ہم نے نہیں کی تھی ، نواز شریف نے اپنی ماں کو بھی لندن بلا لیا، اب وہ واپس نہیں آ سکتے.

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

Comments are closed.