مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: سرحدی کشیدگی پر فوری ردعمل کیلئے پولیس کا ہنگامی اجلاس

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)ڈی پی...

مودی سن، غلطی کی تو بھارت میں ہر طرف تباہی ہو گی،پاکستانی کسانوں کا اعلان

پاکستان کا کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ،حافظ محمد...

پاک بھارت کشیدگی،او آئی سی بیان پر بھارت تلملا اٹھا

پاک بھارت گشیدگی پر گزشتہ روز اقوام متحدہ...

پاکستان کا خوف ، بھارت نے 16 ایئرپورٹس بند کردیے

بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف ریاستوں...

کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

مٹھی، سابق وزیر خارجہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں تھرپارکر کی عوام کا شکر گزار ہوں، مٹھی میں دیوالی سیلیبریشن میں بڑی تعداد میں عوام نے شریک ہو کر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، میں ان کا شکر گزار ہوں جو شھید بھٹو اور بینظیر بھٹو سے وفادار تھے ہم سے وفا کر رہے، ہماری کوشش ہے کہ محترمہ کے خواب کو مکمل کریں،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پچھلے سالوں میں تھر میں ڈلیور کیا ہے، پیپلز پارٹی کے بارے میں غلط فہمی پھلائی جاتی ہے، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ترقی کے خلاف ہیں، ہم نے تھر میں ثابت کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تحت منصوبے کامیاب منصوبے ہیں،سندھ میں ان منصوبوں کو کامیاب منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہماری کردار کشی کی گئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈیلیور نہیں کر سکتی،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میں سب سے نوجوان وزیرخارجہ تھا، میں اپنی 15 مہینوں کی کارکردگی پر فخر کرتا ہوں، میں اپنی 15 مہینوں کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں، آپ شہباز شریف ، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق اور احسن اقبال سے پوچھیں کہ "کیا وہ اپنی 15-16 مہینوں کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں یا وہ اپنا منہ چھپا رہے ہیں؟” وفاق اور صوبے میں حکومت ہونے کے باوجود جو جماعت 20 ضمنی انتخابات میں ناکام رہے، وہ جماعت عام انتخابات میں ہمیں سرپرائز کیا دے گی؟پاکستان کے عوام کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا جو خواب تھا ہماری کوشش ہے کہ ہم اس خواب کو اس نامکمل مشن کو پورا کریں، پچھلے چند سالوں میں تھر میں ترقیاتی کام کرکے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وعدے نبھا رہے ہیں۔تھرپارکر میں این ای ڈی یونیورسٹی کا کیمپس اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کا سیٹیلائیٹ سینٹر موجود ہیں مگر انشاء ﷲ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد تھرپارکر کے تینوں اضلاع میں یونیورسٹی، کالجز اور اسپتالوں کا قیام ہوگا تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر معیاری و مفت تعلیم اور صحت کی فراہمی مہیا کی جاسکے.

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کانجی مل کالونی آمدہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر کھٹومل جیون سے ان کے بھائی لچھمنداس کی وفات پر اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری نے راول جیون، طوطا رام، کانجی مل ودیگر سے بھی لچھمنداس کی وفات پر افسوس کا اظہارکیا، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نثار کھوڑو، شازیہ مری، سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر مہیش ملانی، انجینئر گیانچند، رمیش مالہی و دیگر نے بھی ڈاکٹر کھٹومل جیون سے تعزیت کی،

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan