برطانیہ میں 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم انجیلا رینر نے حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کر رہی ہے۔

انجیلا رینر کا کہنا تھا کہ نوجوان پہلے ہی معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وہ کام کرتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں اور یہاں تک کہ فوج میں خدمات بھی انجام دیتے ہیں، لہٰذا اُنہیں ان معاملات پر رائے دینے کا حق ملنا چاہیے جو اُن کی زندگی پر براہِ راست اثرانداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کو ووٹنگ کا حق دے کر انہیں جمہوری عمل میں شامل کر رہی ہے، اور یہ اقدام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی سمیت تعاون بڑھانے پر اتفاق

Shares: