پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،1650 کلو گرام حشیش اور 69 کلو گرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے علاقے دران سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔جنرل ایریا دران کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے گاڑیوں کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑیوں کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑیوں کی تلاشی لینے پر 1650کلو گرام حشیش اور 69 کلوگرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 117 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا