کرونا تو یہاں بھی ہے،سندھ سے کوئی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوا،کیا وزیراعلیٰ کو بلا لیں؟ سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی

سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ سے 2ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے سندھ کی جانب سے نمائندہ پیش نہ ہونے برہمی کا اظہار کیا،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا،کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلا لیں،چیف جسٹس گلزا احمد نے وکیل سے استفسار کیا کہ سندھ کو آخر کیا ہوا؟ وکیل غلام نبی کیریو‌نے کہا کہ سندھ کو کورونا وائرس نے پریشان کر رکھا ہے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کورونا کیا یہاں نہیں؟غیر قانونی بھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کو سزائیں دی گئیں ،

Shares: