ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمد نواز مغل)تھانہ مغل کوٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیرہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بلوچستان سے آنیوالے گاڑی کے خفیہ خانوں سے168کلوگرام چرس برآمد۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تشکیل کردہ ٹیم نے زیر قیادت ایس ڈی پی او درازندہ انعام خان گنڈہ پورہمراہ ایس ایچ او ناصر خان برکی ،اے ایس آئی محمد عابدوحولدار اسحاق خان مخبر کی اطلاع پرصوبہ بلوچستان سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںمنشیات کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مغل کوٹ چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنیوالے ایک ڈاٹسن(ڈالہ)نمبری FDJ-1386کو چیکنگ کی غرض سے روکا ۔چیکنگ کرنے پر گاڑی کے خفیہ خانوںسے 140عدد پیکٹ چرس برآمد ہوئے جن کامجموعی وزن کرنے پر168کلوگرام اترے جس کے بعد تھانہ مغل کوٹ پولیس نے گاڑی میںموجود ملزم منیر احمد ولد محمد رمضان سکنہ غریب آباد ٹیکسلا کو گرفتار کرتے ہوئے متذکرہ گاڑی اور برآمد شدہ168کلوگرام چرس قبضہ پولیس کرکے ملزم کیخلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج رجسٹر کرلیا َ
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








