وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 کے دوران برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند ہے، جبکہ صرف ایک ماہ میں 9 فیصد کا اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے۔ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں اور معاشی ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری کے اضافے اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں بہتری آئی ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں سہولت ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کا تناسب بڑھنا حکومت کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو معاشی استحکام کی علامت قرار دیا۔

پاکستانی کرکٹر حیدر علی انگلینڈ میں مبینہ جنسی ہراسانی کیس میں گرفتار

مودی کا امریکی دباؤ کو مسترد، زرعی شعبے پر کسی سمجھوتے سے انکار

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ ممالک سے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ

بیرونی قرضوں کی ادائیگی،زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی

Shares: