17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

1932ء میں جرمن پولیس نے ہٹلر کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مارا۔

17 مارچ تاریخ کے آئینے میں

1672ء انگلینڈ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا، 1824ء انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے ہوا۔

1911ء۔۔قائداعظم کی پارلیمانی زندگی کے اوائل میں مسلم اوقاف کے بل کی منظوری کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بل 17 مارچ 1911ء کو امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں پیش کیا تھا اور دو سال کی جدوجہد کے بعد یہ بل 1913ء میں منظور کروایا تھا۔ قائداعظم نے یہ بل ایک وکیل کی طرح پیش کیا اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے مسائل کے لیے اسلامی شرع نافذ کی جائے اور مسلمان شہری اپنی شرع کے مطابق اپنی جائیداد اپنی اولاد کو وقف کرسکیں، اسلامی شرع کے مطابق وقف شدہ جائیداد خاندان کے کسی ایک فرد کے اسراف یا نااہلی کی وجہ سے برباد نہیں ہوسکتی اور اس کے مالک نسلاً بعد نسلاً اس کے مستفید ہوتے رہتے ہیں، یہ بل 1913ء میں منظور ہوا۔ قانون سازی میں یہ قائداعظم کی پہلی ذاتی کامیابی تھی، ان کی اس کامیابی پر داد دیتے ہوئے مسز سروجنی نائیڈو نے کہا: ’’اس کارنامے کے باعث پہلی مرتبہ مسٹر جناح کو سارے ملک کے مسلمانوں کا اعتراف میسر آیا۔ ان کے اکثر ہم مذہب انہیں راسخ العقیدہ مسلمان نہیں سمجھتے لیکن ان کے اس کارنامے کے کچھ ہی عرصے بعد وہ سیاسی مشورے اور رہنمائی کے لیے ان سے رجوع کرنے لگے۔

1932ء میں جرمن پولیس نے ہٹلر کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپا مارا۔

1984ء۔۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کی تصویر سے مزین ایک خوب صورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔3 روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ جہانگیر خان سے پہلے ہاکی کے مشہور کھلاڑی اسد ملک کی تصویر 30 جنوری 1969ء کو میکسیکو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں جاری ہونے والے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر شائع ہوچکی تھی تاہم اس ٹکٹ پر ان کا نام طبع نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اسد ملک اور جہانگیر خان کے علاوہ عمران خان کی تصویر بھی پاکستان کے ڈاک ٹکٹ پر طبع کی جاچکی ہے۔

1996ء قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

2008ء نو منتخب قومی اسمبلی نے 1973ء کےآئین کے تحت حلف اٹھا لیا۔

2008ء مینگورہ پولیس لا‎ئنز میں مبینہ خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

2009ء افتخار محمد چوہدری سمیت تمام معزول جج بحال ہو گئے۔

2009ء ۔۔ وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی طالب علم علی معین نوازش سے ملاقات کی۔ علی معین نوازش نے گزشتہ برس کیمبرج یونیورسٹی کے اے لیول کے24 مضامین میں سے 22 مضامین میں اے گریڈ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ علی معین نوازش راولپنڈی روٹس کالج انٹرنیشنل کے طالب علم تھے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے علی معین نوازش سے ملاقات کے دوران انہیں دس لاکھ روپے نقد اورصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا جو انہیں 23 مارچ 2009ء کو پیش کیا گیا۔

2013ء۔۔عزیر بلوچ نے لیاری میں ارشد پپو کو قتل کرنے کے بعد اس کے سر سے فٹ بال کھیلی تھی۔

تعطیلات و تہوار :
۔””””””””””””””

سینٹ پیٹرک ڈے

1861ء اٹلی نے آزادی کا اعلان کیا۔

Comments are closed.