کراچی پولیس نے کئے 17 مطلوب ملزمان گرفتار،کرتے تھے گھناؤنا دھندہ

0
66
کراچی پولیس نے کئے 17 مطلوب ملزمان گرفتار،کرتے تھے گھناؤنا دھندہ

کراچی پولیس نے کئے 17 مطلوب ملزمان گرفتار،کرتے تھے گھناؤنا دھندہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل, اسٹریٹ کرائمز, موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں پولیس کو مطلوب 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا.: ملزمان میں 1 قاتل, 2 اسٹریٹ کریمنلز, 2 موٹر سائیکل لفٹرز , 9 منشیات فروش اور 2 جوا چلانے کھیلنے والے ملزمان شامل ہیں.ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز,2 کلو سے زائد چرس, 180 گرام آئس, 365 گرام ہیروئن, 20 گرام کرسٹال, جوا کی رقم 5 ہزار اور تاش وغیرہ برآمد کیا گیا. قتل میں ملوث ملزم, اسٹریٹ کریمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرز کو علاقہ تھانہ کلری اور نیپئر سے گرفتار کیا گیا.منشیات فروشوں کو نبی بخش, بغدادی , کلاکوٹ , چاکیواڑہ کھارادر , اور نیپئر جبکہ جواریوں کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.

ملزمان میں جاوید, یاسر, ناصر, کرن, راہل, فتح محمد عرف فتح, عدنان, ارباز, خان ذرین, شاہ جہاں, اکرم عرف خلیفہ, محمد یاسر, کامران غفور, اکبر علی, عبدالقاسم, نور محمد اور عمران شامل ہیں. ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KNU-5592 کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEA-7173 کا مقدمہ تھانہ نبی بخش میں درج ہے. ملزم ارباز چھینا جھپٹی کے مقدمہ مفرور ملزم بھی ہے اور اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم اکرم عرف خلیفہ, عدنان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 3 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزم خان ذرین مختلف شہروں سے منشیات لاکر کراچی میں سپلائی کیا کرتا تھا. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں،

ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

Leave a reply