کرونا وائرس، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کے کتنے مریض ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 676 ہے،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 کیسز ہیں، سکھر 265 ،لاڑکانہ 7اوردادومیں ایک کیس ہے،حیدرآباد میں کورونا کیسز کی تعداد 128 ہے،لوکل ٹرانسمیشن کے 343 کیسز ہیں، گھروں میں 229لوگ آئیسولیشن میں ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے27 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں،

قبل ازیں سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

اندرون سندھ کے علاقوں حیدرآباد،خیرپور اور سانگھڑ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سیںٹرمیں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزید 269افراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی 200 سے زائد افراد تبلیغی مرکز میں ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں،عوام کے تعاون سے ہی ہم اس خطرناک بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اس بیماری کا واحد حل سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنا ہے.

کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لئے میئر کراچی وسیم اختر نے اہم اعلانات کر دیئے,میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا، محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان ، مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی،کورنگی نمبر چھ قبرستان اور اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان مین تدفین کی اجازت ہو گی

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں 2قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی،قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی،تدفین کے لئے آنے والی میت کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ لایا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو گئی۔

Shares: