صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی۔
سرکاری پی ٹی وی کے مطابق یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے ابتدائی طور پر 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، تاہم مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 روز کر دیا۔خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں، جبکہ قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس سہولت سے مستثنیٰ رہیں گے۔
مودی کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم، امریکا بھارت تعلقات کو مثبت قرار دے دیا
این ڈی ایم اے کا اربن فلڈنگ الرٹ، متاثرہ علاقوں میں خطرہ
غزہ: اسرائیل کا 10 لاکھ شہریوں کو انخلا کا حکم، بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز
کراچی: کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے








