18 ویں ترمیم سے کراچی کو نقصان ہو رہا ہے، مصطفیٰ کمال

0
50

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئرکے اختیارات آئین میں درج ہونے چاہئیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کےحالات مزید خراب ہوگئےہیں، 18ویں ترمیم سے فائدے کی بجائے نقصان ہورہاہے،مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی کیلئے فنڈز کا اجرا ہونا چاہیئے.

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی ،سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو مصطفیٰ کمال کے وکیل نے کہا کہ نیب کورٹ کی جانب سےنوٹس جاری کیاگیا ہے،پلاٹس ہاکرز کو الاٹ کئے گئے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کورٹ نے صرف نوٹس جاری کئے پھرکیوں ضمانت لے رہےہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ نیب نےمصطفیٰ کمال کوملزم نامزد کیا ہے کبھی بھی گرفتارکیا جاسکتا ہے، جس پر عدالت نے ضمانت دے دی ,عدالت نے مصطفی کمال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

 

واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نیب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

 

مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

 

واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

Leave a reply