ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی بدانتظامی اورنارواسلوک پر 19ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ اپنے عہدوں سے مستعفی
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی طرف سے جس طرح غیر قانونی اقدامات و انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں اور اساتذہ کو جس طرح ہر اساں کیا جارہا ہے، اور جس طرح یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا جارہا ہے، اس کے پیش نظر ہم جملہ چیئر مین ، ڈائریکٹر زو پر نسپل آفیسران انتظامیہ کے ہر غلط فیصلے سے بری الذمہ رہتے ہوئے اپنی اضافی ذمہ داریوں سے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،مستعفی ہونے والوں میں
یہ بھی پڑھیں
غازی یونیورسٹی جنسی سیکنڈل، پولیس نے آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈھائی ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا
1۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر (چیئر پرسن شعبہ اسلامی علوم) 2۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ خان لغاری(چیئر پرسن شعبہ نباتیات)3۔ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ(چیئر پرسن شعبہ حیوانیات)4 ۔ڈاکٹر صفدر بشیر(چیئر پرسن شعبہ سوائل اور انوائرمینٹل سائنس)5۔ ڈاکٹر محمد راشد(چیئر پرسن شعبہ فزکس)6۔ ڈاکٹر جاوید اقبال(چیئر پرسن شعبہ اگر ونومی)7۔ ڈاکٹر ضیا اللہ(چیئر پرسن شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) 8۔ ڈاکٹر محمد آصف(چیئر پرسن شعبہ انگریزی )9۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ خان لغاری(ڈائریکٹر اکیڈمکن)10۔ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ(ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن)11۔ ڈاکٹر صفدر بشیر(ڈائر یکٹر پروجیکٹ)12۔ ڈاکٹر صغیر عطا(ڈائریکٹر اورک)13۔ ڈاکٹر محمد سلیم (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ)14۔ ڈاکٹر فیصل حسین(ڈائر یکٹر کیوای سی)15۔ ڈاکٹر جاوید اقبال(ڈائر یکٹر ایکسٹرنل لنکیج)16۔ ڈاکٹر ثاقب بشیر(پی اے ٹو وائس چانسلر)17۔ ڈاکٹر محمد امجد بشیر(ٹریژرار)18۔ ڈاکٹر محمد ابو بکر صدیق(ڈائریکٹرآئی ٹی)19۔ ڈاکٹر فیصل حسین(کنوینیئرسینٹرل ایکزکیٹوکمیٹی)شامل ہیں
ڈیرہ غازی خان :غازی یونیورسٹی کےوائس چانسلرکی لوزایڈمنسٹریشن ،بدانتظامی پر ڈاکٹر پروفیسر ارشد مینر لغاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامک اسٹڈیز،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان و دیگرشعبہ جات ہیڈز کا مستعفی ہونے کا اعلان@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/11or82pazu
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) August 9, 2023









