قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف قومی و عوامی امور زیرِ غور آئیں گے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ایوان کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی ’’محصول بندی موٹر گاڑیاں مغربی پاکستان ترمیمی بل 2025ء‘‘ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015ء میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کریں گے۔ایجنڈے میں معیاری وقت آرڈیننس 1943ء میں ترمیم کا بل بھی شامل ہے، جبکہ سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بلز بھی پیش کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی برائے جینڈر مین اسٹریمنگ کی رپورٹ، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، دفاع، خارجہ امور اور پٹرولیم کی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے اور نجی اسپتالوں و لیبارٹریوں میں ہوشربا چارجز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز بھی شامل ہیں

بھارت: مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 8 افراد ہلاک

سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی روکنے کا حکم

ایف بی آر کی انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترمیم کی تجویز، الیکٹرانک فائلنگ لازمی قرار

Shares: