قصور
19 سال سے قتل اور دہشت گردی کے 4 اور قتل کے 10 مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس قصور کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے قتل کے 10 اور دہشت گردی کے 4 مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم اسحاق کو گرفتار کر لیا ہے
تھانہ راجہ جنگ موضع میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا جس پر
3 تھانوں بی ڈویژن، راجہ جنگ اور مصطفیٰ آباد میں 7ATA، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج تھے
مجرم اشتہاری نے سال 2006 میں ضلع کچہری قصور میں پیشی پر آنیوالے اپنے مخالف محمد اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور سال 2006 میں قصور کے گاؤں کھارہ میں اپنے 2 مخالفین اللہ وسایا اور سرفراز کو ساتھیوں کیساتھ ملکر قتل کیا تھا اس کے بعد 2008 میں راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خانوالا میں اپنے 4 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا
اور سال 2008 میں ہی راجہ جنگ کے علاقہ میر محمد میں اپنے 3 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا
قصور تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا اور حسب ضابطہ تمام مقدمات میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی ہے اور قصور کے شہریوں نے ایس ایچ او اسلم بھٹی اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے