190 ملین پاؤند سکینڈل، مزید 9 گواہان کے بیان ریکارڈ

0
73

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس میں مجموعی طور پر نیب کے 15 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ13 پر جرح مکمل کرلی گئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم یونس کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں 190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب کی جانب سے آج مزید 9 گواہان کو پیش کیا گیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے،نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چودھری،عثمان گل اور بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
مجموعی طور پر نیب کے 15 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ13 پر جرح مکمل کرلی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 6 گواہان کو طلب کرلیا۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے کل 12 بجے تک ڈاکٹر عاصم یونس کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply